بجٹ میں پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس میں25فیصد اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے آئی ایم ایف وفد کیساتھ ورچوئلی مذاکرات میں آئندہ بجٹ کیلئے آمدن اور اخراجات پر ڈیٹا شیئرکر دیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ورچوئلی مذاکرات میں ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی تناسب 11 فیصد، اخراجات بلحاظ جی ڈی پی 20.3 فیصد، پاور سیکٹر گردشی قرضہ کے اہداف طے کرنے پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے وفد کو بتایا کہ بجٹ میں پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 40 فیصد فیصد عائد کرنے کی تیاریاں ہیں پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کی جائے گی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ تجویز بھی شیئر کی گئی ہے کہ پراپرٹی کی فروخت پر ملنے والے منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپورٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے عائد کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں