پاکستان کی حمایت کیوں کی: بھارت نے ترکیہ سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کر دیئے

نئی دہلی:پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر ناراض بھارت نے ترکیہ کے ساتھ تجارتی اور تعلیمی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ سے تجارتی و تعلیمی اشتراک ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ان حالات میں کیا گیا جب حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزارت خارجہ نے مزید وضاحت کی کہ بھارت کی خودمختاری اور سالمیت پر سوال اٹھانے والے ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرِثانی ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

اس سے پہلے بھارت میں ہوائی اڈوں پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی گئی تھی، جبکہ ترکیہ سے درآمد شدہ سیب کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی مہم بھی جاری ہے۔

دوسری جانب، دہلی میں ترک کمپنی “سیلیبی” نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کمپنی نے مؤقف اپنایا ہے کہ حکومت نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس بنیاد پر کمپنی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے رہی ہے، لہٰذا اس فیصلے کا قانونی جواز موجود نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں