سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف کیا جانے لگا۔
بھارت پاکستان کیخلاف اپنے گمراہ گن بیانیے کی ترویج کیلئے اپنے تمام وسائل اور پراکسیز کو استعمال کررہا ہے
مودی حکومت کے جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی موقف درست اور سچا ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے بھی اعتراف کرلیا کہ پاکستان کا بیانیہ جیت چکا ہے۔
اروند گپتا نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ اس لیے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دہائیوں سے اس پر محنت کی ہے، آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر اور دیگراداروں سے وابستہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پرسرگرم ہیں، پاکستان نے بھارتی بیانیے کے توڑ کیلئے طویل حکمت عملی کے تحت کام کیا ہے۔











