بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی لندن میں ایک خاتون کے ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
بھارتی نژاد ڈنمارک کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ونی تاکیار کے ساتھ ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح یہ جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ آخر آریان کے ساتھ نظر آنے والی یہ شخصیت کون ہیں۔
آریان خان اور ونی تاکیار کو لندن میں ایک کیسینو سے باہر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اس غیر متوقع ملاقات نے دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیوں کو بھی جنم دے دیا۔











