بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کترینہ کیف نے فلمی دنیا میں کامیابی کے بعد کاروباری میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دے دیا ہے۔
ان کا بیوٹی برانڈ ’’کے بیوٹی‘‘ (Kay Beauty) چند ہی برسوں میں بھارت کے نمایاں کاسمیٹک برانڈز میں شامل ہو چکا ہے، جبکہ تازہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق اس کی فروخت 350 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
کترینہ کیف نے 2019 میں بھارت کے معروف بیوٹی ریٹیل پلیٹ فارم نائیکا (Nykaa) کے اشتراک سے اپنا میک اپ برانڈ متعارف کرایا تھا۔
ابتدا میں ناقدین کا خیال تھا کہ اس برانڈ کی مقبولیت صرف اداکارہ کی شہرت تک محدود رہے گی، تاہم وقت کے ساتھ ’کے بیوٹی‘ نے معیاری مصنوعات اور صارفین کے اعتماد کی بدولت مارکیٹ میں اپنی الگ شناخت قائم کرلی۔











