فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ نے 60 سال بعد ٹاپ 3 میں جگہ بنا لی، فرانس کی چوتھی پوزیشن

MIAMI: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے نمبر کے پلے آف میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جس نے شائقین کو آخری لمحے تک اپنی نشستوں سے اٹھنے نہ دیا۔
10 گولوں سے بھرپور اس میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے 1966 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ غیرملکی سرزمین پر اپنی تاریخ کی بہترین ورلڈ کپ کارکردگی بھی ریکارڈ کرائی۔

دوسری جانب بوکایو ساکا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سر جیف ہرسٹ (1966) کے بعد صرف دوسرے انگلش کھلاڑی بن گئے۔

ادھر کیلیان ایمباپے نے اپنے دو گولوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں مجموعی گولوں کی تعداد 22 تک پہنچا کر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی سبقت حاصل کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں