افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

افغانستان کے سابق انٹرنیشنل فاسٹ بولر شپور زادران طویل علالت کے بعد 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شپور زادران نے اپنی 39 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل 7 جولائی کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں اس دار فانی سے کوچ کیا۔

انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

وہ نئی دہلی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں ہیموفاگوسائٹک لیمفو ہسٹیوسائٹوسس نامی سنگین مدافعتی عارضہ سے لڑ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں