پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding – MoU) کے تحت کیے گئے اپنے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ کشیدگی کا دوبارہ بڑھنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان نے تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جو خطے کے امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہو۔











