انقرہ: نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکا کے حالیہ فضائی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد واشنگٹن کی فوجی کارروائی ’بالکل ضروری‘ تھی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مارک روٹے نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی موجود ہو اور ایک فریق اس کی خلاف ورزی کرے تو ایسے حالات میں امریکا کا مضبوط ردعمل دینا انتہائی اہم ہے۔
مارک روٹے نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد امریکا کی فوری اور مؤثر کارروائی ضروری تھی تاکہ صورت حال مزید خراب نہ ہو اور خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔











