فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا

یفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ انگلش ٹیم ایک بار پھر عالمی ٹائٹل کے خواب سے محروم رہ گئی۔

پہلے ہاف میں ارجنٹائن کے اینزو فرنانڈیز نے دور سے خطرناک شاٹ کھیلا جو معمولی فرق سے ہدف سے باہر گیا تاہم دونوں ٹیمیں وقفے تک گول کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کے 55 ویں منٹ میں انگلینڈ نے برتری حاصل کی جب مورگن راجرز نے دائیں جانب سے شاندار کراس دیا اور انتھونی گورڈن نے دور کے پوسٹ پر گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلائی۔

آخرکار 85 ویں منٹ میں ارجنٹائن کو برابری کا گول مل گیا جب اینزو فرنانڈیز نے میسی کے پاس پر تقریباً 25 گز کی دوری سے شاندار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچا دی اور اسکور 1-1 ہوگیا۔

برابری کے بعد ارجنٹائن کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔ میک ایلسٹر کی ایک اور کوشش لکڑی سے ٹکرائی، جبکہ انجری ٹائم کے 92 ویں منٹ میں لیونل میسی نے عمدہ کراس دیا جس پر لاوتارو مارٹینیز نے زبردست ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول اسکور کر کے ارجنٹائن کو 2-1 کی تاریخی فتح دلا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں