73 سال بعد عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی پہلی نمائندگی، انیقہ جمال حصہ لیں گی

پاکستان نے عالمی مقابلۂ حسن مس ورلڈ کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار باضابطہ طور پر شرکت کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس تاریخی موقع پر انیقہ جمال اقبال کو مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج پہنایا گیا، جو مس ورلڈ 2026 مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ یہ پیش رفت پاکستان کے لیے عالمی بیوٹی پیجینٹس کی تاریخ میں ایک نئے باب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

انیقہ جمال اقبال کی تاج پوشی لاہور میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوئی، جہاں مس پاکستان یونیورسل 2022 ڈاکٹر شفق اختر نے انہیں تاج پہنایا، جبکہ مسٹر پاکستان ورلڈ عطاء اللہ گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں