ریاض: سعودی عرب اور یمن میں سرگرم سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے حوثی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی حملے کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یمن کی حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کی مبینہ سمندری ناکہ بندی کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں اور سعودی عرب یمن کے عوام اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔











