نیٹ فلکس کے مقبول شو “ویڈنزڈے” کا سیزن 2 کے ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی

لاس اینجلس ۔نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز “ویڈنزڈے” کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔

نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ “ویڈنزڈے” سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔

اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)، جوی سنڈے (بیانکا)، موسیٰ مصطفی (یوجین) اور کیتھرین زیٹا جونز (مورٹیشیا) شامل ہیں۔

 اس سیزن میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہوں گے جن میں اسٹیو بوسیمی (نئے پرنسپل ڈورٹ)، جوانا لمیلی (گرینڈمامہ)، اور بلی پائپر شامل ہیں۔

سیریز کے تخلیق کاروں کے مطابق سیزن 2 میں “نیورمور” کی دنیا کو مزید وسعت دی گئی ہے، جس میں کہانی اور کرداروں کی گہرائی بڑھے گی اور شائقین کو ایک بہترین تفریح فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں