پی سی بی کو پھر بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کوچز کی تلاش، اشتہار دیدیا

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ عملے کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اشتہار میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی اسامیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کوچنگ کے خواہش مند افراد 6 جون شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اشتہار کے مطابق:

بیٹنگ کوچ کے لیے لیول ٹو کوچنگ سرٹیفکیٹ کے ساتھ کم از کم 5 سالہ تجربہ ضروری ہے۔

بولنگ کوچ کے لیے بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

فیلڈنگ کوچ کے لیے لیول ٹو کورس کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے اسپورٹس سائنس یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری کے ساتھ 10 سالہ پیشہ ورانہ تجربہ درکار ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔

اب بورڈ کی جانب سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت مکمل کوچنگ اسٹاف کی تشکیل کی جا رہی ہے، اور اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ کئی سابق پاکستانی کرکٹرز ان آسامیوں میں دلچسپی لیں گے۔

ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے بعد، پی سی بی نے ٹیم کے معاون کوچنگ عملے میں بھی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں