پاکستان کے معروف فنکار احسن خان نے حال ہی میں ایک فضائی سفر کے دوران ملک کی خاتون اوّل اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی، آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس پر انہوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
احسن خان نے سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک ایسی شخصیت قرار دیا جو بیک وقت نرمی اور طاقت کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کی ذہانت اور عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن نمایاں طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔
احسن خان نے یہ بھی بتایا کہ آصفہ بھٹو ان کے کام سے واقف ہیں اور انہوں نے اس بارے میں مثبت رائے دی، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو میں ان کی والدہ، شہید بینظیر بھٹو کی دلکش جھلک دکھائی دیتی ہے۔