خضدار بم دھماکے میں شہید ہونے والی طالبات

کوئٹہ۔خضدار میں اسکول وین پر بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں تین بچیاں شہید ہو گئیں۔ میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے بزدلانہ حرکات کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔

سلامتی کے ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ اسکول جانے والے نہتے اور معصوم طلبا کی بس بنی۔

حق و سچ کی جنگ میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت نے اس بہیمانہ حملے کا حکم جاری کیا، جس کی منصوبہ بندی بھارتی سرزمین پر کی گئی اور بلوچستان میں موجود اس کے سہولت کاروں نے اسے عملی جامہ پہنایا۔

حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔ واقعے میں کئی دیگر بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان میں ہونے والی بیشتر دہشتگردانہ کارروائیوں کے پس پردہ بھارت کا مکروہ کردار اور بدنما چہرہ چھپا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں