بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔

تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں