لاہور۔شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب نے شادی کرنے کی خواہشمند لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ اریبہ حبیب نے شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے کہا کہ لڑکیوں کو شادی سے متعلق کوئی مشورہ دیں گی؟
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ کام کررہے ہیں اور شادی کے لیے وقت درکار ہے لیکن اگر آپ کو لڑکا سمجھ آگیا ہے اس کی فیملی اچھی ہے انہیں عزت دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اور فیملی کو بھی عزت دے گا تو پھر دوستی رشتے داری میں تبدیل کرلینی چاہیے انتظار نہیں کرنا چاہیے۔
اریبہ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ جب مداح مجھ سے ملتے ہیں اور وہ میرا نام نہیں جانتے تو مجھے برا نہیں لگتا کیونکہ وہ مجھے کردار کے نام سے پہچانتے ہیں۔