ترکیہ میں موج مستیاں، اداکارہ کومل میر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

استنبول۔ پاکستانی ماڈل و اداکارہ کومل میر کی ترکیہ میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے لی گئیں تصاویر میں پہنا گیا لباس فینز نےتنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈرامہ انڈسڑی کی معروف اداکارہ کومل میر جنہوں نے متعدد سپرہٹ سیریلز کئے جس سے اُن کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، اداکارہ کے مداح نہ صرف پاکستان موجود ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی ہیں جو اداکارہ کی ایکٹنگ کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔

اداکارہ کومل میر اپنی معصوم شکل و صورت اور متاثر کن اداکاری کی وجہ سے مداحوں میں تیزی سے مقبول ہوئی ہیں اور ان دنوں ترکی کے خوبصورت شہر استنبول میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

اداکارہ کومل میر نے اپنی سیر و تفریح کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا اور تصاویر کی سیریز جاری کردیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آئے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کومل میر نے ایک اسٹائلش بغیر آستینوں کا چاکلیٹی براؤن کو آرڈ سیٹ پہن رکھا ہے، ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کی سیر کے دوران کومل نے اس ڈریس پر ایک جیکٹ پہنی اور سر پر میچنگ اسکارف باندھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کومل میر کے لباس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اسکارف پہننے کا کیا فائدہ جب باقی لباس مکمل نہیں؟‘ایک ناقد نے لکھا کہ ‘اللہ کے لیے اسکارف، اور دنیا کے لیے مغربی لباس؟ صحیح جارہی ہے یہ دنیا‘، جبکہ ایک اور ناقد نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر کی نقل مت کرو ، یہ حرکتیں اسی پر جچتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں