دنیا کی طاقتورترین لیزر کا کامیاب تجربہ

امریکہ کی یونیورسٹی آف مشیگن نے اطلاع دی ہے کہ ان کی جانب سے تیار کردہ زیٹا واٹ-ایکوئیویلنٹ الٹرا شارٹ پلس لیزر سسٹم (ZEUS) نے اپنے ابتدائی تجربے میں دو پیٹا واٹ (یعنی 20 لاکھ ارب واٹ) توانائی پیدا کی ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق یہ توانائی دنیا بھر میں ایک وقت میں پیدا ہونے والی توانائی سے سو گنا زیادہ ہے، تاہم اس طاقت کو ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ شدید دھماکے نہایت قلیل دورانیے کے ہوتے ہیں، جو ایک سیکنڈ کے 25 ارب اربویں حصے کے برابر ہوتا ہے۔ مستقبل میں ان کو طب، کوانٹم طبیعیات، اور مٹیریل سائنس جیسے شعبوں میں سائنسی تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ نظام، جسے امریکہ کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی مالی معاونت حاصل ہے، اس پر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس میں 7 انچ کا ایک سیفائر کرسٹل شامل ہے، جس میں ٹائیٹینیم ایٹمز موجود ہیں، اور اسے مکمل کرنے میں چار سال سے زیادہ وقت لگا۔

ZEUS منصوبے کے نگران، فرینکو بایر کے مطابق، ان کے پاس موجود جس سائز کا ٹائیٹینیم سیفائر کرسٹل ہے، وہ دنیا بھر میں نایاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں