نئے پروجیکٹ کے انتخاب سے قبل ہانیہ عامر کی کیا کیفیت ہوتی ہے؟اداکارہ نے دل کی بات بتادی

کراچی۔معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ ہر نئے ڈراما یا فلم کے انتخاب سے قبل وہ کافی سوچ بچار اور تذبذب کا شکار رہتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ وہ اس بات کو لے کر ہمیشہ فکرمند رہتی ہیں کہ کہیں ان کا انتخاب ایسا نہ ہو جو مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترے۔ ’’میں نے اپنے ناظرین کے دلوں میں جو مقام بنایا ہے، میں نہیں چاہتی کہ کوئی غلط فیصلہ اسے متاثر کرے،‘‘ اداکارہ نے کہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں وہ اپنے اگلے پروجیکٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، تاہم فی الحال صرف اسکرپٹ کا مطالعہ جاری ہے۔ ہانیہ نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی وہ ایک نئے کردار کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

انٹرویو کے اختتام پر ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی محبت کو اپنی کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں