اُشنا شاہ کے پاکستانی نغمے پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور۔اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ نہ صرف اپنی کامیابیوں کو شیئر کرتی ہیں بلکہ ذاتی زندگی کی جھلکیاں اور خاص لمحات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں وہ اپنی دوست، جو ایک گلوکارہ اور کوریوگرافر ہیں، کے ہمراہ رقص کے کچھ انداز دکھا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشنا نہایت مہارت سے رقص کے تمام اسٹپس پر عبور رکھتی ہیں اور اپنے کوریوگرافر کے ساتھ ہم آہنگی سے پرفارم کر رہی ہیں۔

اشنا نے صرف رقص ہی میں مہارت نہیں دکھائی بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات اور جذبات بھی موسیقی کے مطابق بےحد متاثر کن تھے۔

اشنا نے اس پوسٹ میں اپنے کوریوگرافر کو مینشن کر کے ان کا تعارف بھی اپنے فالوورز سے کروایا، جسے مداحوں نے سراہا۔

اداکارہ نے رقص کے لیے ایک پاکستانی نغمہ منتخب کر کے نہ صرف حب الوطنی کا اظہار کیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ ہمیں اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

پاکستانی فن و ثقافت کو فروغ دینا نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ بھارتی جارحیت اور فنکاروں کے بدلتے رویوں نے بھی ہمیں اپنے ہی ملک کے فن کی قدر کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

اسی لیے اب شوبز کی معروف شخصیات بھی مقامی فلموں، گانوں اور ڈراموں کو اہمیت دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور اشنا کے پرستاروں نے ان کی اس ویڈیو کو بھرپور پذیرائی دی اور اسے مکمل تفریحی پیکیج قرار دیتے ہوئے خاص طور پر پاکستانی گانے کے انتخاب کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں