لاہور۔کون بنے گا فاتح، پاکستان سپرلیگ 10کے فاتح کا فیصلہ آج اتوار کولاہورکے قذافی سٹیڈیم میں ہوگاجہاں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآمنے سامنے ہوں گے۔
مجموعی طور پر اس ٹورنامنٹ کے دوران لاہو ر قلندرز کی کارکردگی اوسط درجہ کی رہی مگر بعد میں بڑے میچوں میں فتح حاصل کرکے وہ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جبک مجموعی طور پر ابتدائی میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مسلسل فتوحات حاصل کرتی رہی مگر بعد میں اسے بریک لگ گئی اور پھر لاہور قلندرز نے اسے فائنل کی دوڑ سے بھی باہر کردیا۔