بھارت کو بڑا جھٹکا! بنگلہ دیش نے کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

ڈھاکہ/نئی دہلی: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک اہم دفاعی معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

یہ کنٹریکٹ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (GRSE) کو جولائی 2024 میں دیا گیا تھا، جس کے تحت اسے ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ تیار کرنا تھا۔

دی ہندو” کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی وہ سہولت واپس لے لی ہے جس کے ذریعے بنگلہ دیش اپنا سامان تیسرے ممالک تک منتقل کر سکتا تھا۔

تجزیہ کاروں کے نزدیک، یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی کشیدگی کی نشاندہی کرتی ہے، جو وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے اگست 2024 میں اختتام کے بعد مزید واضح ہو گئی ہے۔

کمپنی GRSE نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں معاہدے کی منسوخی کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انڈین نیوی کے لیے اگلی نسل کے جنگی جہازوں (Next Generation Corvettes) کی خریداری کے ٹینڈر میں سب سے کم قیمت کی پیشکش دینے والا ادارہ قرار پایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں