لاہور۔اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اب وہ ہمایوں سعید کو اُس نظر سے نہیں دیکھتیں جس طرح تین سال قبل دیکھا کرتی تھیں۔
یہ بات انہوں نے فلم ‘لوو گرو’ کی تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی، جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی اور ہمایوں سعید کی دوستی کی نوعیت کیسی ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا، ’’میں ہمایوں کی سب سے قریبی دوست نہیں ہوں۔ بعض اوقات وہ بھول جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میں انہیں آج بھی ویسے ہی دیکھتی ہوں جیسے ماضی میں دیکھا کرتی تھی۔‘‘
انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے اور ہمایوں کے درمیان گہری دوستی نہیں ہے، لیکن ایک پیشہ ورانہ اور ہلکی پھلکی دوستی ضرور موجود ہے جیسی کہ اکثر ساتھی فنکاروں کے درمیان ہوتی ہے۔
ماہرہ نے مزید کہا کہ اسی توازن کے باعث فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے درمیان کوئی خاص مسئلہ پیش نہیں آیا۔ تاہم اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ان کی دوستی بہت گہری ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔