جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ: محمد عماد اور انس علی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد: جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل محمد عماد اور انس علی شاہ کے درمیان ہوگا

اسلام آباد میں جاری جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں محمد عماد اور انس علی شاہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں محمد عماد نے مضبوط حریف سعید عبدل کو 3-1 (10-12, 11-8, 11-3, 11-6) سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں انس علی شاہ اور عبداللہ نواز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جس میں انس نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آج (پیر) کو محمد عماد اور انس علی شاہ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں