اگر فلمیں کیں تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی، حنا طارق

لاہور۔شوبز کی نئی ابھرتی ہوئی فنکارہ حنا طارق نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو ڈرامہ ان کی ترجیح نہیں رہے گا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے حنا طارق نے کہا کہ انہیں فلموں میں اداکاری کا خاص شوق نہیں، لیکن اگر کبھی فلموں کا حصہ بنیں تو ڈرامہ چھوڑ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیک وقت فلم اور ڈرامہ دونوں نہیں کر سکتیں، اگر فلمیں نہ کیں تو پھر صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ فلم اور ٹی وی دونوں کو ایک ساتھ کیوں نہیں نبھا سکتیں، لیکن ان کا فیصلہ یہی ہے کہ دونوں شعبے ایک ساتھ جاری رکھنا ان کے لیے ممکن نہیں۔

پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے حوالے سے بات کی جائے تو حنا طارق نے حالیہ دنوں میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے “نقاب” میں اسسٹنٹ کمشنر ایمان سلیم کے کردار میں ناظرین سے خوب داد وصول کی۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ علی انصاری، ہمایوں اشرف، غنا علی، عمارہ ملک، احمد رفیق، ہما طاہر اور حوریہ منصور بھی جلوہ گر ہوئے۔

یہ ڈرامہ شافعہ خان کی تحریر اور سید جری خوشنود نقوی کی ہدایت کاری میں پیش کیا گیا، جس کی آخری قسط (قسط نمبر 62) گزشتہ اتوار کو نشر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں