پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ تین میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا میچ 28 مئی بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل سے تعلق رکھنے والے سری لنکا کے رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے، جب کہ امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے تجربہ کار امپائرز انجام دیں گے۔

میچ آفیشلز کی تفصیلات:

پہلا ٹی20 میچ
آن فیلڈ امپائرز: آصف یعقوب، راشد ریاض وقار

تھرڈ امپائر: احسن رضا

فورتھ امپائر: فیصل خان آفریدی

دوسرا ٹی20 میچ
آن فیلڈ امپائرز: راشد ریاض، فیصل خان آفریدی

تھرڈ امپائر: احسن رضا

فورتھ امپائر: آصف یعقوب

تیسرا ٹی20 میچ
آن فیلڈ امپائرز: احسن رضا، آصف یعقوب

تھرڈ امپائر: فیصل خان آفریدی

فورتھ امپائر: راشد ریاض وقار

پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز:پاکستانی اسکواڈ
بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی سلمان علی آغا کریں گے۔اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)،صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)،محمد حارث (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں۔

پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز:بنگلہ دیشی اسکواڈ
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مراحل میں پاکستان پہنچی ۔پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف پر مشتمل 10رکنی ابتدائی دستہ پاکستان پہنچا۔دوسرے مرحلے میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن پر مشتمل دوسرا گروپ لاہور پہنچے۔تیسرے مرحلے میں 8رکنی اسکواڈ پاکستان پہنچا جس میں لِٹن داس، شرف الاسلام، نجم الحسین اور محمد توحید ہریدوئے بھی شامل تھے۔

بھارتی پروپیگینڈہ بے اثر:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد سیریز کے انعقاد پر کامیابی سے اتفاق ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، تاہم اب سیریز میں پانچ کے بجائے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ابتدا میں سیکیورٹی خدشات اور بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ کے باعث پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پی سی بی کی مسلسل یقین دہانی اور سفارتی سطح پر بات چیت کے بعد فیصلہ تبدیل کر لیا گیا۔یہ پیشرفت پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نازم العابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان دبئی میں ہونے والی ایک طویل ملاقات کے بعد ممکن ہوئی۔

یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کے درمیان بڑھتے ہوئے کرکٹ تعلقات کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں