چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی 7 جون کو ہوگی

اسلام آباد ۔ماہ ذی الحج کا چاندنظر نہیں آیا ،عید الاضحی 7جون ہفتہ کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی چاند نہیں آیا ،چاند کی عمر کم ہونے کے باعث نظر آنے کے انتہائی کم امکانات تھے ۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کے لئے موجود تھے،مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے ، جہاں سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی

محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور ملک بھر میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو منائی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں