کمپٹیشن کمیشن نے گمراہ کن مارکیٹنگ پر ہاوسنگ سوسائٹی کو 15 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد۔مسابقتی کمیشن نے کنگڈم ویلی پر جھوٹے اشتہارات دینے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے ، کنگڈم ویلی نے یہ منصوبہ اسلام آباد میں ظاہر کیا گیاجبکہ اصل مقام راولپنڈی میں نکلا،اسکے علاوہ کنگڈم ویلی نے اس منصوبہ کونیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام سے جھوٹی وابستگی بھی ظاہر کی، این او سی کی منظوری سے متعلق غیر واضح معلومات فراہم کیں،کئی سال سے SECP میں مالیاتی گوشوارے جمع بھی نہیں کروائے ، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت اور درست معلومات ناگزیر ہیں۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کنگڈم ویلی پرائیویٹ لمیٹڈ پر اس کے ہاوسنگ منصوبے سے متعلق گمراہ کن اشتہارات دینے پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مشاہدہ میں آیا تھا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کے لئے نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے اشتہارات میں حکومت سے منظور شدہ اور نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کا غلط دعوی کیا۔

کمیشن کے ازخود نوٹس کے تحت کی گئی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کو “کنگڈم ویلی اسلام آباد” کے طور پر مشتہر کیا، حالانکہ یہ منصوبہ درحقیقت موضع چھورہ، تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ کنگڈم ویلی نے اپنے منصوبے کو غلط طور پر نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام اور نیا پاکستان ہاو¿سنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے وابستہ ظاہر کر کے صارفین کو گمراہ کیا۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے اپنے منصوبے کو “این او سی منظور شدہ قرار دیا ، جبکہ مشروط منظوری کی شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی۔

کیس کا جائزہ لینے کے بعد، کمیشن کے ممبران جناب سعید احمد نواز اور جناب عبدالرشید شیخ پر مشتمل بینچ نے قرار دیا کہ کمپنی نے مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کی فراہم کئیں اور انہیں گمراہ کیا۔ کمپٹیشن کے قانون کی اس خلاف ورزی مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

مزید ازاں، کمیشن نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کنگڈم ویلی پرائیویٹ لمٹیڈ نے کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں کئی سالوں سے مالیاتی حسابات ، گوشوارے جمع نہیں کروائے، جو اس کی شفافیت اور مالیاتی گورننس پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔

صارفین کے مفادات کے تحفظ اور خصوصاً ریئل اسٹیٹ اور ہاو¿سنگ سیکٹر میں درست فیصلے کرنے میں مدد دینے کے لئے ضروری ہے کہ کمپنیاں اپنی مارکیٹنگ اور اشتہارات میں درست اور سچائی پر مبنی معلومات فراہم کریں۔ کمپٹیشن کمیشن کی عوام سے اپیل ہے کہ گمراہ کن اشتہارات یا مارکیٹ میں مسابقت مخالف سرگرمیوں جیسے کی قیمتوں کو گٹھ جوڑ بنا کو فکس کرنا اور کارٹل کی شکایات اور اطلاع ہمارے واٹس ایپ 0304-0875255 پر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں