کیا ایمن منیب کے ہاں تیسرا مہمان آنے والا ہے؟

لاہور۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان کے حوالے سے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ مرکوز ہو گئی ہے، جہاں سوشل میڈیا پر اُن کے تیسرے بچے کی متوقع آمد کی چہ مگوئیاں زور پکڑ رہی ہیں۔

چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایمن خان، اداکار منیب بٹ کی شریکِ حیات ہیں، اور یہ جوڑی پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین بن چکی ہے۔ اب حالیہ عوامی تقریب میں ان کی شرکت کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد ہی تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

ایک برانڈ کی لانچنگ تقریب میں ایمن خان نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا، اور جیسے ہی اس ایونٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، مداحوں نے ان کے انداز اور جسمانی تبدیلیوں کو دیکھ کر اندازے لگانے شروع کر دیے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین ایمن خان کو مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا: “واہ، چھوٹے منیب جلد آرہے ہیں۔” جبکہ کسی نے دُعا دیتے ہوئے لکھا: “اللہ کرے اس بار بیٹا ہو،” اور ایک اور صارف نے ایمن کے چہرے کی چمک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “لگتا ہے پھر ایک بیٹی کی آمد ہے۔”

تاہم، ایمن خان یا منیب بٹ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں