اسلام آباد ۔اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کے کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ایونٹ میں پاکستان، عراق، اور کمبوڈیا گروپ جی میں شامل ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ عراق کے خلاف 3 ستمبر کو کھیلے گا۔
قومی ٹیم دوسرے میچ میں 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے مدمقابل ہوگی، آخری گروپ میچ 9 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔گروپ جی کے تمام میچز کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پینھ میں کھیلے جائیں گے۔