ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے اپنے دوسرے بچے کی ولادت کے بعد حیران کن طور پر دوبارہ سلم اور متوازن جسمانی ساخت حاصل کر لی۔
دوسری بار ماں بننے کے دوران کرن اشفاق کا وزن فطری طور پر بڑھ گیا تھا، مگر اب وہ اضافی وزن کم کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ ان کے مطابق، بیٹی کی پیدائش کے بعد اُن کا وزن تقریباً 15 کلو بڑھا تھا، جسے انہوں نے محنت اور مستقل مزاجی کے ساتھ کم کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کرن نے ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی تبدیلی کا راز بتایا۔
ویڈیو میں کرن نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے باقاعدہ ورزش، نظم و ضبط اور خود پر قابو رکھتے ہوئے دوبارہ خود کو فٹ کیا۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ان کی کامیابی کا سہرا محنت، ورزش اور تسلسل کو جاتا ہے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ متعدد مداحوں نے کرن کے عزم کی تعریف کی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “زچگی کے بعد وزن کم کرنا کوئی آسان کام نہیں، یہ واقعی متاثر کن ہے۔” ایک اور مداح نے لکھا، “میں بھی اسی مرحلے سے گزر رہی ہوں، اور یہ ویڈیو میرے لیے ایک تحریک ہے۔” جبکہ کسی نے کہا، “وزن گھٹانا واقعی ایک چیلنج ہوتا ہے، آپ کی محنت قابل تعریف ہے۔”