ہمایوں سعید کی بیوی سے ایسی فرمائش کہ ماہرہ خان بھی دنگ رہ گئیں

دبئی ۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارہمایوں سعید نےایک انٹرویو میں ایسا شوخ جواب دے دیا کہ ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں۔

فلم کی پروموشن کے سلسلے میں ہمایوں اور ماہرہ مختلف میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے ایک ایسا بیان دے دیا کہ ماہرہ خان بھی دنگ رہ گئیں۔

جب ان دونوں سے سوال کیا گیا کہ ”محبت میں ملنے والا بہترین تحفہ کیا ہو سکتا ہے؟“ تو ماہرہ خان نے معصومانہ انداز میں کہا،

”مجھے تو چھوٹی چھوٹی چیزیں خوش کر دیتی ہیں، جیسے چوڑیاں وغیرہ۔“

لیکن ہمایوں سعید کا جواب کچھ زیادہ ہی نرالا اور شوخ تھا۔ وہ بولے،

”مجھے تو صرف اجازت چاہیے۔ بس اتنی اجازت کہ میں جو چاہوں کر لوں، آخر میں تو واپس وہیں آنا ہے!“

یہ بات سنتے ہی ماہرہ خان کا ردِعمل دیکھنے والا تھا۔ انہوں نے حیرت سے منہ بنایا اور ہنستے ہوئے کہا،

”پہلے تو اجازت مانگ رہے ہو، اب اعتماد کی بات کر رہے ہو!“

ہمایوں سعید نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رشتے میں سب سے زیادہ اہم چیز ”اعتماد“ ہوتی ہے۔

اس پر ماہرہ نے فوراً کہا، ”پہلے اجازت مانگی، اب اعتماد کی بات!“

جس پر ہمایوں نے مسکرا کر پھر کہ، ”ارے بھئی، بس اتنا اعتماد ہونا چاہیے کہ میں کہیں نہیں جاؤں گا!“

یہ گفتگو پورے انٹرویو کا سب سے دلچسپ لمحہ بن گئی، اور مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس مکالمے کو خوب انجوائے کیا۔

ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مشہور ”پاور کپل“ سمجھی جاتی ہے۔ دونوں کامیاب پروڈیوسرز ہیں اور ہر قدم پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ثمینہ ہمایوں ہمیشہ اپنے شوہر کے کام کو سراہتی ہیں اور ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں۔

انٹرویو کے بعد یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

کچھ لوگوں نے ہمایوں کی بات کو شوخ مذاق قرار دیا، تو کچھ نے ماہرہ کے چہرے کے تاثرات کو انٹرنیٹ پر ”میم“ کا درجہ دے دیا۔

فلم ”لو گرو“ رواں سال ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔

ان دونوں کی کیمسٹری کو ماضی میں بھی بہت سراہا گیا ہے، اور اب شائقین کو ایک بار پھر ایک شاندار رومانوی فلم کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں