لاہور۔پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کے حوالے سے تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ ان تجاویز کا مقصد نہ صرف حکومتی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے بلکہ رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت لانا بھی ہے۔
دستاویزات کے تحت 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس موجودہ 1200 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 11000 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
22000۔ ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے لیے موجودہ 4,000 روپے کی فیس کو بڑھا کر 11,000 روپے کرنے کی تجویز بھی ہے۔
دوسری جانب موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کی حتمی شرح کا اعلان بجٹ پیش کرنے کے وقت متوقع ہے۔