مناہل ملک کے ’لال پری‘ گانےپر ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور۔ مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں،اس بار ان کا ’ لال پری‘ گانے پر کیا گیا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ویڈیو میں مناہل ملک کو سرخ لباس میں گانے کی د±ھن پر دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو مداحوں کو بے حد بھایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مناہل کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ نہ صرف ایک خوبصورت پرفارمنس تھی بلکہ اس نے گانے میں نئی جان ڈال دی“۔

خیال رہے کہ مناہل ملک پہلے بھی اپنے بولڈ انداز، فوٹوشوٹس اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں