ترکیہ کو مطلوب ترین داعش دہشتگرد ابو یاسر التُرکی پاکستانی تعاون سے گرفتار

استنبول۔ترکیہ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان کی مدد سے داعش کے انتہائی مطلوب دہشت گرد ابو یاسر الت±رکی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق، یہ گرفتاری دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کا نتیجہ ہے، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ابو یاسر الت±رکی کو ترکی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری سے نہ صرف ترکیہ بلکہ خطے میں داعش کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

ترک حکام نے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں