تھائی ۔تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ شاندار حسن کا مقابلہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 108 حسین اور باصلاحیت خواتین نے حصہ لیا۔
ایتھوپیا کی نمائندہ حسینہ، دیرجے اڈماسو، کو پہلی رنر اپ قرار دیا گیا، جبکہ گزشتہ سال کی مس ورلڈ، کرسٹینا پسکووا، نے رسمی طور پر اوپل چوآنگسری کو یہ باوقار تاج پہنایا۔
یہ عالمی مقابلۂ حسن دراصل 72 واں ایڈیشن تھا، جس کی میزبانی سابقہ مس ورلڈ 2016، اسٹیفنی ڈیل ویلے، اور بھارت کے مشہور میزبان سچن کمبھار نے مشترکہ طور پر کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت مسلسل دوسرے سال اس بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔
مقامی سطح پر بھارت کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو بہترین کارکردگی کے ساتھ فائنل 20 میں جگہ بنانے میں تو کامیاب ہوئیں، لیکن مس ورلڈ کا اعزاز حاصل نہ کر سکیں۔