لاہور۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیدیا
وزیراعلیٰ کی تمام سرکاری محکموں اورضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
افضال بھٹی وزیراعلیٰ آفس،چیف سیکرٹری آفس اورآئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقررکر دیئے گئے
حکومت پنجاب کے فوکل پرسن،بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معامات اورمسائل حل کروانے میں اپنا کردارادا کریں گے
اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے ایم پی افضال بھٹی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اورامور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
افضال بھٹی نے او پی ایس ہاو¿سنگ سوسائٹی اور سکول کے معاملات سے بھی آگاہ کیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کر دی
ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال اورمتحرک بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا
مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں
اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن افضال بھٹی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباداور کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندارفتح پر جشن منایا۔