اسلام آباد: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے ایئرسیال کی دبئی کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف بطور مہمان خصوصی، ڈیفنس سیکریٹری لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد علی ہلال امتیاز ملٹری، اور سول ایویشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار بھی موجود تھے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی او او/اے پی ایم اور ایئرسیال کے سی ای او نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پرواز نمبر PF784 صبح 11 بجکر 34 منٹ پر اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی جس میں 137 مسافر سفر کر رہے تھے۔
یہ پرواز ایئرسیال کے لیے بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز ہے اور پاکستان کی فضائی سفر کی صنعت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔