غزہ سٹی: اسرائیلی فوج کی دہشت گرد کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ غزہ میں امدادی سامان کے مرکز پر صہیونی فورسز کی فائرنگ سے مزید 54 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 136 افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے فائرنگ کا نشانہ پناہ گزینوں اور امداد کے منتظر نہتے شہریوں کو بنایا۔ امدادی سامان کی تلاش میں جمع مظلوم فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں، جس سے علاقے میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔
اقوام متحدہ کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ شہداء کی مجموعی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اسرائیلی جارحیت تاحال جاری ہے۔