اسلام آباد ۔ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک دوا میں چھاتی کے سرطان کی رسولیوں کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ صلاحیت کیموتھراپی کی ضرورت کو ممکنہ طور پر مؤخر کر سکتی ہے۔
سیرینا-6 ٹرائل میں معلوم ہوا ہے کہ کیمیزیسٹرنٹ کینسر کے خلیوں کو ہارمونز کا استعمال کر کے بڑھنے سے روکنے میں مؤثر ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ عالمی سطح پر یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی مزاحمت کی جلدی نشان دہی مریضوں کے لیے بہت اہم ہو سکتی ہے۔
تحقیق میں ایسے مریضوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں HER2-منفی بریسٹ کینسر مثبت تھا، جو کہ مجموعی طور پر تقریباً 70 فی صد کیسز کا سبب ہوتا ہے۔ HER2-منفی کا مطلب ہوتا ہے کہ چھاتی میں موجد کینسر کے خلیوں میں وافر مقدار میں HER2 پروٹین موجود نہیں ہے۔
ٹرائل کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ مریض جن کا علاج کیمیزیسٹرنٹ سے کیا گیا ان میں معیاری تھراپیز سے گزرنے والے مریضوں کے مقابلے میں کینسر کی نمو میں 56 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔
ڈاکٹروں نے مریضوں کے خون کے ٹیسٹ کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کی نشان دہی کی، جس سے موجودہ علاجوں کی ممکنہ ناکامی کا اشارہ ملتا ہے۔
ایک پروفیسر نے اس دوا کو چھاتی کے سرطان کے علاج میں ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے۔