مالی طور پر مستحکم لڑکے سے شادی کروں گی، حوریا منصور

اسلام آباد۔اداکارہ حوریا منصور کا کہنا ہے کہ مالی طور پر مستحکم لڑکے سے شادی کروں گی۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کررہی تھیں۔شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی مکمل توجہ کام پر ہے۔حوریا منصور نے کہا کہ ایسا لڑکا چاہیے جس نے ہر چیز میں بیلنس رکھا ہوا ہے جیسے کہ وہ پریکٹیکل ہے تو تھوڑا جذباتی بھی ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکا سکیور ہو ان سکیورٹی نہیں ہونی چاہیے ورنہ اسے سب سے مسئلے ہوں گے وہ ہر چیز کے بار میں پرجوش ہونا چاہیے جیسے اگر شام کو کھانے پر دوستوں کے ساتھ جانا تو وہ ایفرٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکا امیر نہیں ہو لیکن مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے۔

سیگمنٹ پاور پلے میں اداکارہ نے کہا کہ پیسے نہیں پیار کو ترجیح دوں گی، کوئی ایسا پروجیکٹ نہیں ہے جو ہاتھ سے نکل گیا ہو ہاں ایسا ضرور ہوا کہ پروجیکٹ نکل کر دوبارہ میرے پاس آگیا۔

حوریا منصور نے کہا کہ میں ایک نمبر کی ڈرامے باز ہوں، میں اکثر بھول جاتی ہوں کہ میں بہت جذباتی ہوں اور احساسات بہت زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں