پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ملنے جا رہی ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران  اسحاق ڈار نے بتایا کہ جولائی کے مہینے کے لیے پاکستان نے “کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کو فروغ دینا اور مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا” بطور موضوع منتخب کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اس دوران اپنا تعمیری اور پرامن کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے یکم جنوری 2025 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی آٹھویں مدت کا آغاز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں