اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے وفاقی دارالحکومت میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں (غیر مجاز فروخت پوائنٹس) کے خلاف مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی۔
ڈاکٹر انعم فاطمہ، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ و ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سربراہی میں عیدالاضحیٰ کی آمد اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے تناظر میں شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ان ٹیموں کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹ بھی تعینات کئے گئے تھے جنکی بھر معاونت کی بدولت شہر بھر میں دن رات غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن عمل میں لایا گیا تاکہ اسلام آباد میں صفائی، ٹریفک کی روانی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کارروائیوں کے نتیجے میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول پاکستان ٹاو¿ن، گاگری، وی آئی پی غوری، صنم چوک، کری روڈ ٹھنڈا پانی، پارک روڈ اسلام آباد ایکسپریس وے، آئی جے پی روڈ، سید پور، مری روڈ، سیکٹر ای الیون، جی ٹی روڈ کے گرین بیلٹس، سڑکوں کے کنارے اور سرکاری خالی پلاٹوں پر قائم 103 غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرتے ہوئے 1675 جانوروں کو قبضے میں لیکر سرکاری مویشی منڈیوں منتقل کر کے جگہ فراہم کی گئی۔
سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی جانب سے شہریوں کو آگاہی دی جا رہی ہے کہ وہ صرف سرکاری طور پر مختص کردہ منڈیوں بھنڈر سٹاپ جاپان روڈ، ضیا مسجد، سلطانہ فاونڈیشن، سنگجانی جی ٹی روڈ اور سیکٹر آئی بارہ کا رخ کریں۔
سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی جانب سے جانوروں کے بیوپاریوں اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری منڈی میں خرید و فروخت کریں، جہاں تمام بنیادی سہولیات بشمول ویٹرنری سروسز، پانی، صفائی اور سیکیورٹی فراہم کی گئی ہیں۔
غیر قانونی منڈیاں قائم کرنے یا ان میں حصہ لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جن میں جانوروں کی ضبطگی اور جرمانے شامل ہوں گے۔یہ مہم حکومت کے ا±س وسیع تر اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد عید کے موقع پر شہر میں صفائی، نظم و ضبط اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔