خانیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،حنیف عباسی

ملتان۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خانیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31مئی تک 77سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا،ریونیو بڑھانے کے لئے گڈز ٹرین چلارہے ہیں،ریلوے اسٹیشنز اور کالونیز کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے ایگریمنٹ کئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر فری وائی فائی سروس شروع کررہے ہیں، مزید گیارہ ٹرینوں کو آوٹ سورس کررہے ہیں،سولرائرائزیشن کا سلسلہ مکمل کرنے جارہے ہیں،ہم نے آتے ہی تین نعرے لگائے تھے،ایک پنکچوائلٹی ،کوالٹی فوڈ ،اور صفائی کے انتظام، ہر اسٹیشن پر صاف ستھرا پنجاب کا وژن نظر آیا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ5 جون کو لاہور سے نارووال کے لیئے ٹرین ریسٹور کر رہے ہیں، ریلوے کا پورا سسٹم ڈیجٹلائز کرنے جارہے ہیں،وزیراعظم کی خواہش ہے ازبکستان اور قازقستان کو ریلوے روٹ سے کنکٹ کریں ،تھر کول اور ریکوڈک کی کامیابی کے لئے ریلوے کو ترقی دینی ہوگی،ریلوے کو سٹریٹجک ایسٹ قرار دینے جارہے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جنگ میں ہمارے دوست ہمارے ساتھ کھڑے رہے ،بھارت کی پانی بند کرنے کی دھمکی کے بعد قومی سلامتی کونسل نے کہا پانی بند کرنے کو وار تصور کریں گے،ملتان:پاکستان نے دہشتگردی کے الزمات پر اپنے آپ کو شفاف تحقیقات کے لئے پیش کیا

حنیف عباسی نے کہا کہ آرمی چیف جنگ میں بہترین کارکردگی پر فیلڈ مارشل بنے،ملتان؛ پوری پاکستانی قوم اپنی فوج پر فخر محسوس کرتی ہے،ملتان:پاکستان دفاعی لحاظ سے مضبوط ہے، دنیا کہتی ہے-سندھ پنجاب میں کارکردگی کا مقابلہ صحت مندانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں