وفاقی حکومت نے 40 ہزار اسامیاں ختم کردیں

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری محکموں میں 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تک کابینہ نے 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دے دی ہے۔

ان وزارتوں کو یا تو دوسری وزارتوں میں ضم کیا جائے گا یا ان میں رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

اب تک 45 کمپنیوں اور اداروں کو پرائیویٹائز یا ان میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ان وزارتوں اور محکموں میں موجود 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں