ابتدائی مشاورت میں 25 رکنی اسکواڈ منتخب! بابر، رضوان باہر

لاہور۔بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی باہمی مشاورت سے ابتدائی طور پر 25 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ ترتیب دے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ابتدائی اسکواڈ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، تاہم محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم کو اس فہرست میں جگہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ بابر اعظم اپنی اسکواڈ سے غیر شمولیت پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ دو روز قبل انہوں نے ڈائریکٹر اکیڈمیز اور ہائی پرفارمنس سینٹر، عاقب جاوید سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید یہ کہ کچھ عرصہ قبل سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بابر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی سے بات چیت کی کوشش کی، مگر مصروفیات اور کھلاڑیوں کی فیملیز کی موجودگی کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں