بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا عام بات ہے: سنیتا مارشل

لاہور۔معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران بچوں کے درمیان دوستیوں، یعنی بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ جیسے موضوعات پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے اس رجحان کو ’’نارمل‘‘ یعنی عام بات قرار دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر مرد قدرے غصیلا مزاج رکھتے ہیں اور اپنی بیویوں کی باتوں پر کم توجہ دیتے ہیں۔ سنیتا مارشل نے وضاحت کی کہ اُن کے اپنے بچے ابھی چھوٹے ہیں اور فی الحال ان کی کسی کے ساتھ ایسی دوستی نہیں، اور اگر ہے بھی تو انہیں اس کا علم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار اپنے شوہر، اداکار حسن احمد کے کان میں یہ بات ڈالتی ہیں کہ آج کے دور میں اس عمر میں ایسی دوستیاں عام ہو چکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن گھروں میں شوہر بیوی کی بات نہیں سنتے، وہاں بیوی کو چاہیے کہ وہ نرمی اور محبت سے شوہر کو آہستہ آہستہ اس بارے میں سمجھاتی رہے، تاکہ اگر کبھی بچوں کے حوالے سے کوئی بات سامنے آئے تو اچانک جھٹکا نہ لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں