نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا

اسلام آباد ۔قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں کل میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی، جو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا باقاعدہ آغاز 15 جون سے ہو رہا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا مقابلہ 16 جون کو جاپان جبکہ تیسرا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 20 جون کو منعقد ہوں گے، اور چیمپیئن بننے والی ٹیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان پول بی میں شامل ہے، جہاں اس کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی موجود ہیں، جبکہ پول اے میں فرانس، جنوبی کوریا، ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں